او جی ڈی سی ایل انتظامیہ مجھے فوری طور پر بحال کرے،شاکر عباسی
اسلام آباد(نا مہ نگار)او جی ڈی سی ایل سے برخاست کیے گئے جو نئیر اسسٹنٹ شاکر عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے فوری طور پر بحال کیا جائے اور ادارے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے،وزارت کی طرف سے لیٹر جاری ہوا ہے ، عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے لیکن انتظامیہ بحال نہیں کر رہی اور نہ میرے خلاف اپیل کر رہی ہے۔پیر کو نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل سے برخاست کیے گئے جو نئیر اسسٹنٹ شاکر عباسی نے کہا کہ میں او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں ریگولر سروس کرتا رہا ہوں ،پچھلی حکومت نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچھ ملازمین کو سروس سے برخاست کر دیا جن میں میراسکول سرٹیفیکیٹ راولپنڈی بورڈکا 1987کا تھا جو ریگولر امتحان سے پاس ہوا ہے 26-03-2014کو سکول سے اور راولپنڈی بورڈ سے تصدیق کیا ہواہے،انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کے دوسرے ملازمین سروس پر بحا ہو گئے ہیں اور مجھے سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے اور اب انتظامیہ یہ کہہ رہی ہے کہ آپ کی انکوائری رپورٹ نہ دی گئی اور بغیر انکوائری سے کوئی ملازم بحال نہیں ہو سکتا ہے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ادارے کے اعلیٰ افسران نے مل کر اپنے بیٹے بھرتی کرائے جن میں سے چند کی سند بھی جعلی ہے ۔