جاز ڈیجیٹل پارک کا افتتاح
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وی آن گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کان ترزی اوگلونے 8 ملین امریکی ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سے قائم کیے گئے جاز ڈیجیٹل پارک کا افتتاح کردیاہے۔ اسلام آباد میں واقع یہ ڈیجیٹل پارک مختلف شعبہ جات کو فراہم کی جانے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سروسز میں اضافہ کرے گا جس سے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی۔اس ڈیجیٹل پارک میں 300 سے زائد ریک کی صلاحیت موجود ہے جس میں 450 ریک تک توسیع ہو سکتی ہے،۔ یہ ڈیٹا پارک، جاز کے تحت عنقریب لانچ ہونے والے کلاڈ پلیٹ فارم کی میزبانی بھی کرے گا۔یہ آن شور کلاڈاس بات کو یقینی بنائے گا کہ پاکستان کا ڈیٹا ملک کے اندر ہی موجودرہے۔افتتاحی تقریب سے کان ترزی اوگلو،جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے بھی خطاب کیا۔