جی ٹین ٹو ، نامعلوم افراد گھر کا دروازہ توڑ کر 12لاکھ روپے کے زیورات لے گئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑی ، دو موٹر سائیکلوں سے محروم کردئے گئے تھانہ کراچی کمپنی کو سید ناطق شبیر نے بتایا کہ جی ٹین ٹو میں نامعلوم افراد نے گھر کا دروزاہ توڑ کر یرغمال بنا کر 20تولے سونے کے زیورات 12لاکھ روپے اور ایل ای ڈی چھین کر لے گئے، تھانہ کورال کو محمد شہزاد نے بتایا کہ کھنہ پل سٹاپ پر نامعلوم افراد نے موبائل فون اور نقدی چھین لی، تھانہ آبپارہ کو امان اللہ نے بتایا کہ جی سیون تھری فور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 20ہزار روپے، سگریٹ مالیتی 5ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر کاغذات چھین لئے تھانہ نیلور کو محمد جہانگیر نے بتایا کہ ٹھنڈ ا پانی مشین سٹاپ پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل BNQ-310چھینے لگے تو مذاحمت پر سر میں پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔