الخدمت فائونڈیشن بھیرہ میں آرفن بچوں کے لیے آغوش قائم کرے گی، عبد الشکور
اسلام آباد(خبر نگار) الخدمت فاونڈیشن پاکستان اور سبیل ویلفیئر ٹرسٹ کے مابین الخدمت کمپلیکس میں معاہدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔معائدے کی رو سے بھیرہ کے مقام پرآرفن بچوں کے لیے آغوش کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں بچوں کی رہائش سمیت ان کی تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرمحمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت ملک بھر بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمت کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور ایسے ادارے جو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہے ہیں ان کا آپس میں مل کر فلاحی کامو ں میں حصہ لینا خوش آئندہے۔ اس مو قع پرسبیل ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران،سینئر نائب صدر الخدمت فائونڈیشن سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، اکرام الحق سبحانی، شعیب ہاشمی، مرتضی اور دیگر موجود تھے۔