لیڈز یونیورسٹی کے 12ویں یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئرمین لاہور لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کہا ہے کہ لیڈز یونیورسٹی طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نبھاتی رہے گی۔ جبکہ لیڈز یونیورسٹی معاشرے سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے طلبہ و طالبات کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کرتی رہے گی اس مقصد کیلئے انہوں نے میرٹ کے علاوہ غریب اور مستحق طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف کا بھی اعلان کیا۔وہ گزشتہ روز ر لیڈز یونیورسٹی میں بارھویں یوم تاسیس کے موقع پر مین کیمپس میں کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مہمان خصوصی پیر محمد مسعود چشتی نے کہا کہ گیارہ سالہ کامیاب سفر پر لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ادارے کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔تقریب سے اپنے خطاب میں سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیمی اداروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقریب سے رجسٹرار لیڈز یونیورسٹی ڈاکٹر سعید احمد وٹو نے بھی خطاب کیا۔۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیڈز یونیورسٹی حمزہ ظہور وٹو، رجسٹرار ڈاکٹر سعید وٹو، سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد، فرخ شہزاد وڑائچ،میجر ( ر ) تنویر احمد، پروفیسر رانا غلام مرتضی، ایم اشفاق ڈوگر( ڈپٹی ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی )، مسٹر افضال احمد وٹو، وحید اختر انصاری، جنید خان و دیگر تعلیم و سماجی شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر لیڈز یونیورسٹی کے فیکلٹیز کے ڈین اور تمام شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر انتظامی شعبہ جات کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور شرکاء کیلئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔