فیصل آباد : پاورلومز فیکٹریاں دوبارہ بند ہونے لگیں، سینکڑوں مزدور بے روزگار
فیصل آباد (این این آئی )فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹریاں دوبارہ بند ہونا شروع ،سینکڑوں مزدور بیروزگار، دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر پاورلومز فیکٹریوں کے مالکان نے کئی علاقوں میں فیکٹریاں بندکرناشروع کردیں۔بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششیں قابل ستائش رہیں، جس کی وجہ سے کئی سالوں سے پاورلومز کی فیکٹریاں تباہی کے دہانے سے باہر نکلیں لیکن اب دوبارہ کئی ماہ بعد پھرسے پاورلومز فیکٹریوں کی بندش شروع ہوگئی ہیں۔فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ دھاگے کے بورے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ۔جبکہ وزرا ء کے دورہ فیصل آباد کے دوران بھی پاورلومز سیکٹرز میں دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ پر توجہ دلائی گئی لیکن تاحال صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔