فیض آباد ا ڈہ و گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیربن چکے،ظہیراعوان
راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 17 فیض آباد ا ڈے و گردونواح میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ گندہ پانی کھڑا ہے کھلے مین ہولز کا ڈھکن غائب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے فیض آباد اڈے کے دورے کے موقع پر مسافروں کے مسائل سنتے ہوئے مزید کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کام نہیں کرتا ،اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہونے کے باوجود شہر کے انٹری پوائنٹس اور اڈوں کو صاف نہیں کیا جاتا جہاں سے روزانہ ہزاروں شہریوں کا گزر ہوتا ہے فٹ پاتھوں میں کتے مرے پڑے ہوئے ہیں، عوام الناس کو بے یارومددگار چھوڑ دیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ شہر کے انٹری پوائنٹس اور اڈوں کی صفائی کے احکامات صادر فرمائے۔