ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیتی نقدی ، طلائی زیورات ،کار ، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا،تھانہ صاد ق آباد کو محمد حارث نے بتایا کہ شکریال میں میرے گھر کے تالے توڑ کر 34ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات 2تولہ مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلئے گئے تھانہ ویسٹریج کو جاوید اقبال چوہدری نے بتایا کہ ویسٹریجIمیں محمد بلا کو گھر میں ملازم رکھا ہوا تھاچھٹی کے وقت جاتے ہوئے اس کے بیگ کو چیک کیا تو اس میں دو گھڑیاں، سرچ لائٹ، ایک گلوکو میٹر، کال بیل، ڈیوائس، ڈبل بیڈ شیٹ زنانہ کپڑے جوتے اور دیگر سامان کل مالیتی 88ہزار روپے تھا، تھانہ رتہ امرال کو راجہ شہزاد نے بتایا کہ ورکشاپ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 25ہزار روپے چھین لئے تھانہ پیر ودہائی کو محمد حبیب نے بتایا کہ فوجی کا لونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 80ہزار روپے چھین لئے، تھانہ نیوٹائون کو نعیم طارق نے بتایا کہ فیض آباد میں نامعلوم چوروں نے دوکان کی عقبی دیوار توڑ کر 15موبائل فون مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے چوری کرلئے تھانہ صاد ق آباد کو شیراز محبوب نے بتایا کہ النور کالونی سے میری FX سوزوکی کار نمبرGAC-1882 چوری ہوگئی تھانہ ایئرپورٹ کو شیخ اذان رشید نے نے بتایا کہ خیابان سرفراز سے میرا موٹر سائیکل نمبرAPM-726چوری ہو گیا۔