سٹیشن کما نڈرراولپنڈی نے کینٹ جنرل ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پریزیڈنٹ وسٹیشن کما نڈرراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر سلمان نذر نے گزشتہ روز کینٹ جنرل ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر اُن کے ہمر اہ سی ای او کینٹ بورڈ عمران گلزار ،ایڈیشنل سی ای او نوید نو از ،ایڈ منسٹر یٹر سی جی ایچ حسن ابراہیم ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ،ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر عتیق الد ین،سیکر ٹر ی کینٹ بورد قیصر محمود ،او پی ڈی انچارج محمد شاہد اورمحکمہ صحت کا عملہ اور موجود تھا سی ای او کینٹ نے سٹیشن کمانڈر کا استقبال کیا اور مشتر کہ طورپرباقاعدہ پو لیو مہم کا افتتاح کیا ایڈمنسٹر یٹر کینٹ ہسپتا ل بر یگیڈئیر حسن ابراہیم نے ڈاکٹر زاور پیر ا میڈیکل سٹاف کا تعارف کر ایااور پولیو مہم پر بریفنگ دی بعد ازاں سٹیشن کمانڈر ،سی ای او کینٹ بورڈ اور اے سی کینٹ نے بچوں کو قطرے پلا کر اس مہم کا آغاز کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ عمران گلزار نے کہا کہ مہم 28جنور ی تک جاری رہے گی اس دوران کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے تما م علاقوں بشمول دیہی علاقوں کو بھی اس مہم میں احاطہ کیا گیا جس کے لئے 572افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلا ئے گا ۔