جمعیت علمائے اسلام ڈھوک منگٹال کی نئی کابینہ کا انتخاب
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ڈھوک منگٹال کے تحت ہونے والا عزم نو نوید سحر ایوارڈ شو اور سالانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد فاروقیہ مسجد ڈھوک منگٹال میں کیا گیا، جہاں جمعیت علمائے اسلام ڈھوک منگٹال کی نئی کابینہ کا انتخاب بھی ہوا، نئی کابینہ کا انتخاب ضلعی امیر حافظ ضیاء الرحمن نے تمام شرکاء کی اتفاق رائے سے کیا، جس میں مولانا ذاکر الرحمن امیر، مولانا محمود حسن تاج جنرل سیکرٹری، تنویر الحق سیکرٹری اطلاعات، راجہ افراہیم سیکرٹری مالیات اور گلاب خان کو یوسی کا سالار منتخب کرلیا گیا ہے۔