راول ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)راول ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کے علاقہ سید پور سکیم اور گردونواح جبکہ تھانہ صادق آباد کے علاقے اقبال ٹائون اور گردونواح سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز میں ایس ایچ اوز سمیت، ضلعی پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںنے شرکت کی۔