10سالہ بچہ دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل چلاتے پکڑ اگیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پٹرولنگ پولیس بلوٹ موڑ نے 10سالہ بچے کو دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل چلاتے پکڑ لیا ، اشفاق اے ایس آئی کے مطابق دوران گشت ایک دس سالہ بچے وقاص جو کے اپنے ہم عمر دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہاتھا کو روک لیا گیااور نام پتہ معلوم کر کے اس کے والد جابر سکنہ واہ کینٹ کو بلوا کر سخت وارننگ دیتے ہوئے اس بات کی تحریری ضمانت لی گئی کہ آیندہ اسطرح کا واقعہ ہونے کی صورت بچے کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گابچے کے والد کی تحریری ضمانت اور یقین دہانی کروانے پر بچے کو چھوڑدیا گیا۔