مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،تھانہ صدر بیرونی کو ارسلان اختر نے بتایا کہ کوہالہ کے علاقے میں ذیشان کے ساتھ گاڑی میں چچا کو لے کر گھر جارہا تھا کہ پیر مہر علی شاہ ٹائن کے قرین ایک ویگو ڈالا آکر رکا جس میں سوار 5لڑکوں نے فحش کلامی شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہمیں زدو کوب کیا فائرنگ سے زخمی ہو گیا، اہل علاقہ کے آنے پر لڑکے فرار ہو گئے۔