پاک چائنا سینٹر میں دو روزہ رئیل اسٹیٹ نمائش PREX 2022 کا انعقاد
اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) پاک چائنا سینٹر اسلام آباد میں دو روزہ رئیل اسٹیٹ نمائش PREX 2022 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی جہاں دونوں دن ہزاروں افراد نے دورہ کیا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رئیل اسٹیٹ کے متنوع منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی اور رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے معلومات حاصل کیں۔کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ معروف کاروباری شخصیات نے دونوں دن ایکسپو کا دورہ کیا۔ محمد شکیل منیر صدر آئی سی سی آئی، اجمل بلوچ صدر APTA، شکیل انجم صدر این پی سی ، ظفر بختاوری چیئرمین ڈی واٹسن گروپ، ڈاکٹر امجد اور کئی دیگر قابل ذکر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور سٹالز کا دورہ کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شکیل منیر نے انکریڈیبل آئیڈیاز کی ٹیم کو کامیاب نمائش پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نمائش کے تمام شرکا میں ایکسپو سووینئر تقسیم کیا۔ رانا عقیل - CEO Incredible Ideas نے PREX EXPO 2022 کے تمام شرکا کا اسے ایک کامیاب ایونٹ بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز لوگوں نے لکی ڈرا کے ذریعے کاریں، موٹر سائیکلیں اور موبائل فون جیتے، اختتام مشہور گلوکار ملکو کی شاندار پرفارمنس پر ہوا ۔