انتظامی افسران پولیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی فلائٹ لیفٹنٹ(ر) طاہر فاروق نے بنیادی مرکز صحت خیابان سر سید میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں اس حوالے سے پوری طرح متحرک ہیں اور ہر گھر میں جا رہی ہیں صوبہ پنجاب پولیو سے پاک ہو چکا ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ پولیو وائرس کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہ ملے ، انتظامی افسران بھی پولیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔