ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 18.4 فیصد نموریکارڈ
اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اس کے برعکس ٹرانسپورٹ خدمات کی درآمدات میں 101.26 فیصدکا نمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 360 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 309 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔