تھوک مارکیٹ میں انڈے کی قیمتوں میں کمی
ملتان ( نمائندہ خصوصی )تھوک مارکیٹ میں انڈہ (فارمی)کی قیمت گرگئی ہے۔گزشتہ روزانڈہ (فارمی)کے سودے 4700روپے فی پیٹی (30درجن) کی سطح سے کم ہو کر 4500روپے میں طے پائے۔آج پرچون مارکیٹ میں انڈہ کی قیمت160 سے گر کر 155روپے کی سطح پر آجائے گی۔