ضرورت سے کم گندم دی جا رہی ہے: پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب کی فلور ملوں کو سرکاری گوداموں سے ضرورت سے کم گندم دی جا رہی ہے، لاہور میں گندم کی قیمت 2500 روپے فی من ہے۔انکا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو 20500 ٹن گندم دی جا رہی ہے، پنجاب کی ضرورت 25000 ٹن گندم روزانہ ہے،جبکہ پنجاب کی ماہانہ ضرورت 5 لاکھ میٹرک ٹن ہے، پنجاب کے گوداموں میں 19 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو ضرورت کے مطابق گندم دی جا رہی ہے۔تاہم ، فلور ملیں گندم پشاور اور کراچی سپلائی کر رہے ہیں، سندھ میں مارچ سے نئی گندم کی سپلائی شروع ہوگی تو پنجاب پر بوجھ کم اورمارکیٹ میںآٹا سپلائی بہتر ہو جائیگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 3 ماہ کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ 19 لاکھ میٹرک ٹن کے سٹاک موجود ہیں۔اس کے علاوہ خیبر پی کے کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 80 فیصد گندم اور آٹا پنجاب سے درآمد کیا جاتاہے، 20 کلو کا تھیلا 1300 سے بڑھ کر 1450 تک جاپہنچا ہے۔خیبر پختونخوا ڈیلر کت مطابق سپر فائن 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1500 ہوگیا، 80 کلو آٹے کی چوری 5ہزار 200 سے بڑھ کر 5ہزار 600 تک جاپہنچی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سرکاری براؤن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی مہنگا ہوگیا، 20 کلو کا تھیلا 860 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے تک جا پہنچا، سپر فائن 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1500 ہوگیا۔