غلہ منڈی میں چینی کی قیمت کم ہو کر 8600روپے کی سطح پر آگئی
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) غلہ منڈی میں چینی کی قیمت کم ہو کر 8600روپے کی سطح پر آگئی۔گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 100 کلو گرام قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔چینی کی قیمت نئی کمی سے 8600 روپے کی سطح پر آگئی۔تا ہم پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں کمی پیدا نہیں ہو سکی ہے۔