ایوان بالا مجھے نکالیں گے تو زیادہ خطرناک ہو جائوں گا:کی باز گشت

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیان ’’مجھے نکالیں گے تو زیادہ خطرناک ہو جاؤنگا ‘‘کی بازگشت سینٹ اجلاس میں بھی سنائی دی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایوان میں ملکی سکیورٹی بریفنگ دی۔ اپوزیشن نے ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق کی تجویز دی گئی۔ سینٹ میںاپوزیشن نے قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور زیر بحث لانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن اراکین نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومتی رٹ نہیں قاتل دہشتگردوں کا راج ہے۔ حکومت سے پٹرول اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں تو دہشت گردی پر کیا قابو پائیں گے۔