Waqt News
Thursday | May 26, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • یہ چاہتے ہیں مال بنانے کا سلسلہ جاری رہے، شاہ محمود قریشی
  • قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کی منظور ی دے دی
  • صارفین کی مشکلات میں اضافہ، بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد
  • سلمان صوفی  پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ مقرر
  • نوجوت سنگھ سدھو اب بطور کلرک کام کریں گے

امن و امان کی صورتحال، شہزاد اکبر کا استعفیٰ اور شہباز شریف کا کیس!!!!

Jan 25, 2022 3:08 AM, January 25, 2022
  • محمد اکرم چوہدری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
امن و امان کی صورتحال، شہزاد اکبر کا استعفیٰ اور شہباز شریف کا کیس!!!!

احتساب کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والی پاکستان تحریکِ انصاف اس معاملے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی جن سیاسی جماعتوں یا ان کے رہنماؤں کو کرپٹ کہتی اور ان سے قومی خزانہ واپس لینے کے دعوے کیا کرتی تھی لگ بھگ ساڑھے تین سال گذرنے کے باوجود ابھی تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ کامیابی تو دور کی بات ہے حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گذشتہ روز اسی حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے خورشید شاہ کیس میں آنے والا فیصلہ بھی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔ سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس کا  تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیب کی جانب سے محض بے نامی داروں کا الزام لگایا، نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کی سیل ڈیڈ مالیت مسترد کرنے کا ٹھوس قانونی جواز  پیش نہیں کیا۔ فیصلے کے مطابق نیب خورشید شاہ اور فیملی ممبرز کے اثاثوں سے متعلق ٹھوس مواد پیش نہیں کر سکا۔ اس فیصلے کے بعد کون پی ٹی آئی کے دعوؤں پر یقین رکھے گا۔ اگر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لوگوں نے خزانے کو نقصان پہنچایا بھی ہے تو اسے ثابت کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن حکومت نے ساری توجہ صرف اور صرف سیاسی مخالفین کی کردار کشی پر رکھی، حقائق پر فیصلے کرنے کے بجائے سنسنی پھیلائے رکھی، کوئی ڈھنگ کا کام نہ کیا۔ شہزاد اکبر ناکام ترین دور گذار کر مستعفی ہو چکے ہیں۔ ان کے استعفیٰ پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ خس کم جہاں پاک۔ جتنا وقت انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لگایا ہے اگر یہ وقت کسی بہتر اور قابل شخص کو دیا ہوتا تو شاید ملک و قوم کا بھلا ہو جاتا۔ اب شہزاد اکبر کو محفوظ راستہ دے دیا گیا ہے۔ وہ آسانی سے جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ جتنا عرصہ وہ عہدے پر رہے ہیں کوئی اچھا کام نہیں کر سکے یا جو اس عہدے کا تقاضا تھا اس کے مطابق بھی کام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ایک طرف حکومت کو احتساب کے معاملے پر ناکامی کا سامنا ہے تو دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی خواہش ہے کہ "شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر ہو تاکہ دیکھیں تو سہی کہ شہادتیں کیا ہیں۔ نواز شریف کے مطابق ان کے بچوں پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔  یہی موقف شہباز شریف کا بھی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کو 1947 کے قریب قریب ہی ملک پی ٹی آئی کو ملا، یہ ایسے ہی تھا جیسے ایسٹ انڈیا کمپنی سے دوبارہ قبضہ چھڑایا گیا۔ کرونا کے باوجود جی ڈی پی 5.37 فیصد رہی"۔ فواد صاحب شہادتیں لوگوں کو دکھائیں یا نہ دکھائیں لوگوں کو اس سے غرض نہیں عام آدمی کو سب سے پہلے اپنے کھانے پینے سے غرض ہے۔ حکومت دو وقت کی روٹی دینے میں کامیاب نہ ہو تو لوگوں کے لیے کچھ معنی نہیں رکھتا کہ کون کیا کر رہا ہے۔ اگر شہادتوں والا کام کرنا ہے تو پہلے سال میں کرتے تاکہ لوگوں کی دلچسپی ہوتی جتنی ضمانتیں ہو چکی ہیں لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عام آدمی کو نتیجے سے غرض ہے اور حکومت نتائج دینے اور توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ احتساب پاکستان تحریکِ انصاف کا ایک وعدہ تھا عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔

عمران خان کی حکومت کو مہلت

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے سے ناصرف ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ دن دیہاڑے ہونے والے واقعات انتظامیہ کہ کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ گذشتہ چند روز کے دوران لاہور کی سڑکوں پر ہونے والے دہشت گردی ہے واقعات سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے ہزاروں جانوں کی قربانی دی گئی ہے افواجِ پاکستان اور رینجرز کے جوانوں، پولیس افسران اور اہلکاروں، نہتے شہریوں نے برسوں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ برسوں کی اس محنت کو ضائع نہیں کیا جا سکتا۔ سڑکوں پر پھٹنے والے بم اور نہتے شہریوں پر چلنے والی گولیاں حکمرانوں کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اداروں کو حرکت میں آنا ہو گا۔ ملک کو جرائم پیشہ افراد اور امن و امان تباہ کرنے والے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بالخصوص پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو حرکت میں  آنا ہو گا۔ امن و امان قائم رکھنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں اور انہیں انجام تک پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بہتر اور بھرپور استعمال ضروری ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مسائل پر پنجاب اسمبلی میں بہت بات ہوتی رہی ہے۔ اتھارٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سخت فیصلوں میں دیر نہ کی جائے۔ اخبار جرائم کی خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔ یہ صورتحال پاکستان کے دشمنوں کو اپنی کارروائیوں کے لیے متحرک کر سکتی ہے۔ ہمارا ازلی دشمن ہر وقت تاک میں رہتا ہے ہمیں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے۔ چھوٹے چھوٹے واقعات ہی سانحات کا سبب بنتے ہیں۔ قانون توڑنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج:حکومت نے فوج کی مدد مانگ لی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد اکرم چوہدری

محمد اکرم چوہدری

مشہور ٖخبریں
  • سیاست کابنیادی ہتھیار ریاستی قوت نہیں، دلیل

    May 25, 2022
  •  موجودہ حالات بھی ’’ کاکڑفارمولا‘‘ کے متقاضی ہیں؟

    May 26, 2022
  • سعودی عرب کا تین ارب ڈالرز کی واپسی کے بارے اہم اعلان

    May 24, 2022 | 23:02
  • الیکشن ترامیمی بل پر حکومت کا بڑا فیصلہ

    May 25, 2022 | 00:10
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • یہ چاہتے ہیں مال بنانے کا سلسلہ جاری رہے، شاہ محمود قریشی

    May 26, 2022 | 15:11
  • قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کی منظور ی دے دی

    May 26, 2022 | 15:11
  • صارفین کی مشکلات میں اضافہ، بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی ...

    May 26, 2022 | 14:58
  • سلمان صوفی  پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ مقرر

    May 26, 2022 | 14:53
  • نوجوت سنگھ سدھو اب بطور کلرک کام کریں گے

    May 26, 2022 | 14:44
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • کھیلو شان سے، فٹبال والے لاعلم یا لاتعلق اور احسن ...

    May 26, 2022
  •  ذرا سی اچھی خبر 

    May 26, 2022
  • زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا،سزا دو!!!

    May 26, 2022
  •  تحریک انصاف کا آزادی مارچ ارکان کے درمیان ...

    May 26, 2022
  • آزادی مارچ ارکان کے درمیان زیربحث رہا

    May 26, 2022
  • 1

    آزادی مارچ میں رکاوٹیں، جلسے کے لیے سپریم کورٹ کا حکم

  • 2

    حریت لیڈر یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا 

  • 3

    سیاسی استحکام کی متقاضی سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی رپورٹ

  • 4

    یٰسین ملک کے خلاف جعلی مقدمہ  عالمی ادارے فوری نوٹس لیں 

  • 5

    ملک کو خانہ جنگی سے بچانا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے

  • 1

    جمعرات ، 24 شوال 1443ھ‘ 26 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ،    23 شوال 1443ھ‘ 25  مئی 2022ء 

  • 3

    منگل ، 22 شوال 1443ھ‘ 24 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سیاست بمقابلہ صحافت

    May 26, 2022
  • جارج بش کا ’اعترافِ جرم‘ اور حاضرین کے بے رحم ...

    May 26, 2022
  • مخلوط حکومت مدت پوری کر پائے گی؟

    May 26, 2022
  • ملکی سلامتی کے ادارے ملک بچائیں

    May 26, 2022
  • بلوچستان کیلئے خادم ِ پاکستان کاترقیاتی پیکیج

    May 26, 2022
  • بیمار پرسی کا اجر عظیم 

    May 26, 2022
  • مکتوب نگاری اردو ادب کی اہم صنف

    May 26, 2022
  •     خونیں مارچ کو روکنے کا دانشمندانہ فیصلہ 

    May 26, 2022
  • لمبی اننگز کا کھلاڑی

    May 26, 2022
  •  گیانواپی مسجد : بھارتی حکومت کی تنگ نظری

    May 26, 2022
  • 1

     علم دوستی :پرائیویٹ پوسٹ گریجویٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے

  • 2

      یاد رفتگاں …شیخ الاسلام علامہ حکیم حمید حیات خان 

  • 3

    آرزو

  • 4

    شہدائے پولیس کے نام

  • 5

    یادرفتگاں … لاوہ کے الحاج ملک نور خان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    بیٹیوں کی تربیت کا صلہ

  • 2

    یتیموں کی کفالت اور تربیت

  • 3

    یتیم سے شفقت

  • 1

    انتقام اور قانون

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    میرا ایمان

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group