کرپشن ریفرنس: مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم اور دیگر لنک عدالت میں پیش
کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔پیرکواحتساب عدالت میں محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرو و دیگر ملزمان فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث لنک عدالت میں پیش ہوئے۔ لنک عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 7 فروری تک ملتوی کردی۔ آج ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ گلزار مخدوم کے بیان پر جرح کرنی تھی۔ ریفرنس میں تاحال 10 گواہاں کے بیان قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ نیب کے مطابق سندھ میں کلچرل کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔