لاہور پولیس نے انسداد پولیو ٹیموں کو سخت سکیورٹی فراہم کی
لاہور(نامہ نگار)پولیس نے لاہور میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کوسخت سکیورٹی فراہم کی ہے۔شہر بھر کی 169یونین کونسلزمیںانسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پرمجموعی طور پر1162پولیس افسران وجوان تعینات کئے گئے ہیں۔جن میںسٹی ڈویژن میں 308، سول لائنزمیں 140،ماڈل ٹاؤن میں168،صدر ڈویژن میں 182، اقبال ٹاؤن میں 140اور کینٹ ڈویژن میں 224اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیںجبکہ 498پٹرولنگ موٹر سائیکلوں اور83گاڑیوں کی پولیو مہم والے علاقوں میں گشت جاری ہے۔ڈولفن سکواڈاورپی آریو ٹیمیں بھی مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔پولیو مہم 28جنوری تک جاری رہے گی۔