آصف ہاشمی کیخلاف دو نیب ریفرنسز نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف دو نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔ آصف ہاشمی کے وکیل حافظ نعمان نے بریت کی درخواست پردلائل دیئے عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔ آصف ہاشمی احتساب اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی املاک بورڈ کے ملکیتی پلاٹون کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کے دو ریفرنس پر سماعت ہوئی آصف ہاشمی کیخلاف نیب نے چار ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔