چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے2 گمشدہ بہنوں کو والدین تک پہنچا دیا
لاہور( لیڈی رپورٹر )چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ 2بہنوں کو والدین تک پہنچا دیا۔ فیملی ٹریسنگ سیکشن نے 2 گمشدہ بہنوں کے لواحقین کو چونگی امر سدھو میں تلاش کیا۔ فیملی ٹریسنگ سیکشن نے 10سالہ ارم ذیشان اور 5 سالہ علیزہ ذیشان کو والدین تک پہنچایا۔