سی ڈی ڈبلیو نے 134.5 ارب روپے کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی ڈی ڈبلیو پی نے 134.5 ارب روپے کے سات منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ 121.5 ارب روپے کے 4‘ تیرہ ارب روپے کے 3 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ایکنک کو 108.5 ارب روپے کا ایک ترقیاتی منصوبہ بھیج دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق میرپور کالج آف انجینئرنگ کی اپ گریڈیشن کیلئے 108 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ پنجاب میں سیاحتی فروغ کیلئے 6 ارب 52 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔