بابراعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

ملتان(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا۔ بابراعظم کے علاوہ شکیب الحسن، جانیمان ملان اور پال سٹرلنگ بھی نامزدگیوں میں شامل تھے۔بابراعظم نے رواں سال 6 میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔