روجھان میں آل پاکستان گھوڑ دوڑ کا سالانہ میلہ سج گیا

روجھان (خبرنگار +کورٹ رپورٹر) روجھان میں آل پاکستان گھوڑا دوڑ کا سالانہ شاندارمیلہ سجایا گیا۔میلے میں سندھ پنجاب،بلوچستان سمت ملک کے نامور110گھوڑوں میں تیز رفتاری کے مقابلے ہوئے گھوڑا دوڑ میں۔تیز رفتاری کے باعث جی تھری،قندھاربلیک ٹائیگر،لاریب،رستم اور مستانہ نے اپنے حریف گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ کر فاتح قرار پائے۔ گھوڑوں کے درمیان تیز رفتاری کے شاندار میلے سے شائقین خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔جیتنے والے گھوڑوں کو روایتی پگ اور انعامات سے نوازا گیا ۔جبکہ گھوڑا دوڑ کے مقابلے میں سردار اکرام خان مزاری کے گھوڑے شیشہ نے پہلی پوزیشن سردار اظہر خان لغاری کے بلیک ٹائیگر نے دوسری اور سید بشارت حسین شاہ کے گھوڑے نے تیسری پوزیشن حاصل کی گھڑ دوڑ ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپکر پنجاب سردار میر دوست محمدمزاری تھے۔ مقابلوں میں فاتح قرار پانے والے گھوڑوں کے مالکان کوانعامات سے خوب نوازا گیا۔