ویمنز ورلڈکپ کیلئے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ملتان (جنرل رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کیلئے پندرہ رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ میں جاری رہنے والے ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔پی سی بی کی پیٹیرنل پالیسی کے تحت بیٹی کی دیکھ بھال میں بسمہ معروف کی معاونت کیلئے ایک فرد بھی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے اعلان کرد اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ۔ لیگ اسپنر غلام فاطمہ اور تجربہ کار بیٹر ناہیدہ خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔ان دونوں کے علاوہ تیسری کرکٹر ارم جاو ٹریولنگ ریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔باقی دوکرکٹرز طوبہٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی بھی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔ آلراؤنڈر ندا ڈار کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کیلئے اعلان کردہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ۔بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) ٹریولنگ ریزرو: ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن شامل ہیں ۔