کسانوں پر ناانصافی اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں: خدا بخش کھوسہ

دراہمہ (خبر نگار)پارٹی کی قیادت مخلص ہوں تو عوام ساتھ دیتے ہیں جو عوام کے حقوق اور ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کسانوں پر ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں وہ حقیقی عوامی لیڈر ہوتے ہیں۔ یہ بات سابق چیئرمین حاجی خدا بخش خان کھوسہ، محمد بلال خان کھوسہ، اقبال کھوسہ، بشیر خان کھوسہ، حاجی عبدالرزاق خان سکھانی نے مشترکہ بیان میں کہا ملک کے اصل وارث سیاست دان ہوتے ہیں جو عوام کے خیر خواہ ہوتے ہیں اور غریبوں کے وفادار ہوتے ہیں۔