پراپرٹی ڈیلرز کی ممبر سازی کیلئے رحیم یارخان چار سیکٹر میں تقسیم
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) پراپرٹی ڈیلرز کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے ضلع بھر کی نمائندہ تنظیم کی تشکیل پر تیزی سے کام جاری ہے۔ممبر سازی کیلئے شہر رحیم یارخان کو چار سیکٹر میں تقسیم کیا گیا۔ ہر سیکٹر میں بطور پراپرٹی ڈیلرز کام کرنیوالے اس تنظیم کے ممبر ہو نگے۔اس عزم کا اظہار چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ عبود پراپرٹی بزنس کے آفس میں منعقدہ اس اجلاس میں جنرل سیکرٹری چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز و وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ چیمبر آف کامرس رانا قمر الزماں قمر،ممبر،عمرفاروق پاشا، صدر میاں محمد منشائ،سردار طارق ابراھیم سندھو،سردار شاہ جہاں لاڑ،چوہدری عباس گورایا،میاں ماجد مشتاق،رانا محمد عرفان،میاں سرفراز شاکر،محمدامین خان،ڈی ایم شاہد اور دیگر نے شرکت کی۔