فورٹ عباس: 175 موڑپر نجی فیکٹری کی افتتاحی تقریب
فورٹ عباس (نامہ نگار ) فورٹ عباس 175 موڑ چوہدری غلام قاسم قاسمی کی زیرقیادت ظہیر حسنین فیکٹری کی افتتاحی تقریب کاانعقادکیا گیا۔ مروٹ سے علامہ مولانا غلام عباس سیالوی ورعلامہ محمد ممتاز چشتی نے بہت ہی خوبصورت اندازمیں خطاب کیا۔ ایم پی اے محمدارشدلیڈر نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ منڈی یزمان کے صدرانجمن تاجران حافظ عبدالطیف اوردیگر معززین نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری اورکثیرتعداد میں صحافی برادری نے چوہدری غلام قاسم قاسمی کی دعوت پر شرکت کی۔