کسان ٹریکٹر مارچ میں پورے خطے سے لوگ شریک ہوئے : یوسف تھہیم

دراہمہ (خبر نگار)کسان ٹریکٹر مارچ میں پوری وسیب سے لوگ شریک ہوئے اور کسانوں کا اہم کردار ہے۔ اس ظالم نااہل حکمرانوں کے خلاف عوام کی شرکت سنگ میل ثابت ہوں گی جھوٹے حکمران صبح سے شام تک سارا دن جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں عملی اقدامات کوئی بھی نہیں کرتے ایسے لوگوں نے کیا وعدہ جو چار سال میں بھی پورے نہ ہو سکے ۔ یہ بات کھوسہ گروپ کے سابق ٹکٹ ہولڈر محمد یوسف خان تھہیم، محمد عمران تھہیم، محمد بلال تھہیم، حاجی غلام فرید سہرانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔