بابر اعظم پاکستان کیلئے مزید کارنامے سرانجام دے سکتا ہے، شاہد آفریدی
ملتان(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے مزید کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر ان کی کھل کر تعریف کی۔شاہد آفریدی نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ناقابل یقین کھلاڑی اور لیڈر کیلئے ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بابر آپ ثابت قدم رہیں ، آپ کے پاس پاکستان کیلئے سرانجام دینے کے لیے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں۔