شاہ نواز دھانی حسن علی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پر امید
ملتان (سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے باؤلر شاہ نواز دھانی اس سیزن میں حسن علی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پر امید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں حسن علی کا ریکارڈ توڑ دوں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی طرح اس سیزن میں بھی پی ایس ایل کا ٹاپ باؤلر بننا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لوگوں نے وزیر خارجہ کا خطاب دیا جس سے خوب لطف اٹھایا۔واضح رہے کہ شاہ نواز دھانی نے قومی ٹیم میں گذشتہ سال 22 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔علاوہ ازیں شاہ نواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر دو میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 47 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 10 میچز کھیل کر 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔