ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے
ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ طویل عدالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔میڈیا کے مطابق اآفتاب بلوچ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب وہ 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم کرکٹر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں وینٹیلیٹر پر تھے اور ڈاکٹروں نے ان کی زندگی کے حوالے سے جواب دیدیا تھا۔آفتاب بلوچ نے 16 برس کی عمر میں سنہ 1969 میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور سنہ 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں نظر آئے۔انہوں نے 1973 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان کے خلاف 428 رنز بنائے تھے، آفتاب اقبال نے یہ یادگار اننگ کھیل کر 7 ویں بڑے اسکورر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔