ڈپٹی کمشنروہاڑی کی زیر صدارت گندم خریداری بارے جائز ہ اجلاس
وہاڑی (نامہ نگار‘کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت گندم خریداری 2022ء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم خریدار ی کے حوالے سے پلاننگ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضرا فضال چوہدری نے مزید کہا کہ تمام گندم خریداری مراکز کا جائزہ لیا جائے اور ابھی سے گندم کی خریداری کے حوالے سے تیاری شروع کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز کو فراہم کی جانیوالی گندم کا بھی تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر رانا محمد عارف، ڈی ایف سی فرخ شہزاد اور دیگر افسران موجود تھے۔