منڈی صادق گنج میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی سر عام فروخت
منڈی صادق گنج (نمائندہ نوائے وقت ) منڈی صادق گنج میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی سر عام فروخت کی جارہی ہے ، گردونواح سے آنے والے گوالے اور ہوٹلوں پر خطرناک کیمیکل سے تیار شدہ دودھ شہر اور گلی محلے کی دوکانوں اور مین بازار سمیت دیگر جگہوں پر کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے جسے خرید کر شہری اپنی دیگر ضروریات کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں اور وہیں وہ چھوٹے بچوں کو بھی کیمیکل زدہ دودھ پلانے پر مجبور ہیں ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آج تک اس کیمیکل سے تیار مضر صحت دودھ تیارکرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران منڈی صادق گنج کو بھی ضلع بہاول نگر کا حصہ سمجھیں اور خطرناک کیمیکل سے دودھ تیارکرنے والی اس مافیا کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائیں۔