دو کوٹہ سمیت تحصیل بھر میں مکئی کے بیج کی بلیک میں فروخت جاری
دوکوٹہ (نامہ نگار) دو کوٹہ سمیت تحصیل بھر میں مکئی کے بیج کی بلیک میں فروخت جاری۔ فروری سے کسانوں نے مکئی کی کاشت شروع کرنی ہے جو سیڈ کمپنی کی طرف سے دس ہزار پانچ سو روپے میں تھے ان کی کمپنی نے دو ہزار روپے قیمت بڑھا دی ہے جبکہ ڈیلروں نے بارہ ہزار پانچ سو والے بیگ 15 سے 16 ہزار روپے میں فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ کسانوں نے ارباب اختیار سے سیڈ کی بلیک میں فروخت ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔