مویشی خوراک سکیم کا دائرہ تحصیل روجھان تک بڑھایا جائے : جام خلیل
روجھان (کورٹ رپورٹر) روجھان کے مویشی پال افراد جن میں جام خلیل،جام وحید،گل خان اور برکت اللہ نے کہا کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلیمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے انمول ونڈا، منرل مکچر اور انمول یوریا مولیسز بلاک کی اسکیم جارہی کی گئی ۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان اسکیموں کو تحصیل روجھان میں جلد شروع کیا جائے ۔ مویشیوں کی پرویش اچھی ہونے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتبہ ہونگے۔اسکے علاوہ ہم وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اسکیموں کو محکمہ لائیوسٹاک کی سہولت سینٹر کی بجائے محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل وین کے ذریعے تحصیل روجھان کے تمام موضع جات میں جاکر مویشی پال افراد میں فراہم کی جائیں۔