کھاد بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا : حسیب اکبر
رکن پور (خبر نگار)کھاد بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حسیب اکبر نے کہا کہ یوریا کھاد کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا آئندہ دو سے تین روز تک یوریا وافر مقدار میں موجود ہو گی گزشتہ روز تحصیل رحیم یار خان کیلئے یوریا کی تیرہ ہزار بوریوں کا کوٹہ پہنچا جس نے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مافیا کی کمر توڑ کر رکھ دی جبکہ محکمہ زراعت کا عملہ 24 گھنٹے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مافیا کی نشان دہی کر رہا ہے جس سے بحران میں کمی ہو رہی ہے کھاد بحران میں کمی میں مدد پر فیلڈ عملہ مبارک باد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان گندم کی فصل پر یوریا کھاد کا زیادہ استعمال ہرگز نا کریں ۔