عمران خان ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں:اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ عمران خان اپنی بدترین گورننس کے باعث عوام کیلئے پہلے ہی خوفناک اور خطرناک بنے ہوئے ہیں سونامی، ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں ان کی گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوام سے گفتگو مایوسیوں دھمکیوں اور ناکامیوں کا رونا تھا اختر ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی مختلف جماعتوں کے مسترد شدہ اراکین ہوا کے رخ کے ساتھ ہی اڑ جائے گے اور پی ٹی آئی 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گی عمران خان اپنی کارکردگی پر بات کرنے کی بجائے آج بھی مخالفین کی ناکامیوں پر ماتم کر کے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پارٹی کے بانی نظریاتی کارکنوں کی 22سالہ جدوجہد کو 22ماہ میں ہی تباہ کر کے رکھ دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ چور ڈاکوئوں اور کرپٹ عناصر کو اکٹھا کرکے لوٹ مار کے پروگرام مہیا کیے جو ناقابل تلافی جرم ہے ۔