عشرہ تاجدار صداقت کا اختتام کل ،مرکزی پروگرام اچھرہ میں ہوگا، اعجاز اشرفی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) عشرہ تاجدار صداقت کل تک جاری رہے گا، جس کے تحت ملک بھر میں سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی اسلام کیلئے تحفظ ناموس رسالت کے لیے تاریخی کارناموں کا تذکرہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار پیر اعجازاشرفی نے حلقہ این اے 127 کے اسیر ناموس رسالت علامہ لیاقت رضوی کی والدہ کے انتقال کی تعزیت و دعا کرتے ہوے کیا۔پیراعجازاشرفی نے کہا عشرہ تاجدار صداقت کا مرکزی پروگرام مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ میں تاجدار صداقت کانفرنس کے نام سے منعقد ہو گا جس کی تیاریا ں مکمل کر لی گئیں ہیں۔مفتیان کرام علماء ذیشان و مختلف شعبہ زندگی کے سرکردہ شخصیات کو دعوت نامے پیش کر دیئے گئے ہیں۔جس میں پیر سید مختار اشرف رضوی ، مفتی عمران حنیف، مفتی صفدر چشتی ،مولانا شفقت جمیل ،مولانا غلام قادر رضوی،پیر منیر چشتی ، سلیم انجینئر و دیگران نے شرکت کا عندیہ دیا ہے۔آرگنائزر کمیٹی لبیک یا رسول اللہ اجتماع کے شعبہ نشرواشاعت کے انچارج حافظ ناصر نے کہا مغرب کی نماز کے فوری بعد سالانہ کانفرنس شروع ہو گی جس کا 9 بجے اختتام ہوگا