مولاناسعید احمد عنایت اللہ ودیگر کی مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کی وفات پر اظہارتعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے برصغیرپاک و ہندکی معروف علمی وادبی شخصیت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم محقق و مصنف،ادیب،جید عالم دین،نیکی و تقوی کے پیکرنیک سیرت انسان تھے۔ ان کی تما م زندگی تحریروتصنیف ،درس تدریس اوراسلام کی خدمت میں گزری۔ وہ عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت ،مفسر و محدث حضرت مولانا منظور نعمانی ؒ کے بڑے بیٹے اور مولانا سجادنعمانی کے بڑے بھائی تھے ۔