وزیراعظم کا مشن خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنا ہے:مدثر ریاض ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے نئے بنائے جانے والے قانون میں معذوری کی تعریف کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئرنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ مشن ہے کہ خصوصی افراد کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائے۔ اسیسمنٹ بورڈ کی موجودگی میں نادرا کے تعاون سے آئی ڈی کارڈ کی سہولت بھی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔وہ گزشتہ روز خصوصی افراد کیلئے بنائے جانے والے ڈس ایبل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔