حکومت کی جانب سے لفظ ’’سپریم کا استعمال کومن ٹو ٹریڈ‘‘ قرار
لاہور(کامرس رپورٹر) برانڈز رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کرنے والے ادارے ٹریڈ مارک رجسٹری، حکومت پاکستان نے فوم، میٹریس اور فرنچر کی مصنوعات کیلئے لفظ ’’سپریمSupreme/ ‘‘ کا استعمال ’’عام‘‘ کردیا۔ مذکورہ فیصلے کے تحت کوئی بھی لفظ ’’سپریم‘‘ کو اپنے ٹریڈ مارک کے ساتھ استعمال کرنے کا مجاز ہوگا اور اس کے مکمل ملکیتی حقوق رکھنے کا دعویدار نہیں ہوگا۔آئی پی آفس کی جانب سے فیصلہ ٹریڈ مارک آرڈیننس 2001ء کی دفعہ (C) 14-1 کی روشنی میں لیا گیا جس کے تحت ایسا ٹریڈ مارک جوکہ Generic ہو اور پروڈکٹ کی صفت بیان کرے وہ اس کے مکمل ملکیتی حقوق حاصل کرنے کا اہل نہیں۔