فٹبال فینز کیلئے اچھی خبر، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون آج پاکستان پہنچیں گے
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون آج پاکستان کے پہلے فٹبال سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون صبح اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے ساتھ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی صدارتی استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق کل مائیکل اوون این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر پاکستان کے پہلے فٹبال سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔مائیکل اوون نے کہا کہ میں پاکستان کے سب سے بڑے فٹبال ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سربراہی کیلئے بہت پرجوش ہوں۔