پی سی بی کی کوچز کیلئے درخواست جمع کرانے کی مدت ختم
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ گزشتہ روز ختم ہوگئی ۔ بورڈ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے قبل کوچز کا تقرر کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ، پاورہٹنگ کوچ کیساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ ، بولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔