انگلینڈ کے جوروٹ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا قرعہ کس کے نام نکلا؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا۔سال 2021 کیلئے بہترین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے انگلینڈ کے جوروٹ، نیوزی لینڈ کے کیل جیمیسن، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے اور بھارت کے روی چندر ایشون کو نامزد کیا گیا تھا۔تاہم آئی سی سی کی جیوری نے انگلینڈ کے جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا۔ انگلش بیٹر نے گذشتہ سال 15 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1708 رنز سکور کئے تھے، ان میں 6 سنچریاں بھی شامل تھیں۔