آگے دیکھ، پاکستان سپر لیگ 2022 کا ٹائٹل سانگ جاری
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا۔رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔آفیشل سانگ 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل کیلئے آفیشل سانگ گایا ہے۔دوسری جانب آفیشل سانگ پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آفیشل ترانا جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔نجیت درانی نامی صارف نے گیت سننے کے بعد اپنی حالت میم کی صورت بیان کی۔ اس کے علاوہ بعض ٹوئٹر ڈصارفین کو ایک بار پھر گلوکار علی ظفر کی یاد ستائی اور ان سے پھر پی ایس ایل سانگ گانے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ متعدد صارفین نے آفیشل ترانے پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔